واسا کی سربراہی حاصل کرنے کیلئے 4افسر میدان میں آگئے

واسا کی سربراہی حاصل کرنے کیلئے 4افسر میدان میں آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) واسا کے ایم ڈی کا عہدہ حاصل کرنے کے لئے 4افسروں میں دوڑ شروع ہو گئی ہے ۔ایم ڈی واسا نصیر چودھری اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد 12مارچ کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے ۔اس عہدے پر اپنی اپنی تقرری کے لئے 4افسر میدان میں آ گئے ہیں ان میں ڈاکٹر جاوید اقبال ، زاہدعزیز ،چوہدری اصغر بھلی اور آفتاب ڈھلوں کے نام شامل ہیں بتایا گیا ہے کہ چاروں میں سے ڈاکٹر جاوید اقبال ایم ڈی واسا کے لئے فیورٹ قرار دیئے جا رہے ہیں ۔دوسرے نمبر پر اصغر بھلی ہیں جو ڈی ایم ڈی آپریشن تعینات ہیں جبکہ ڈاکٹر جاوید اقبال پہلے بھی دو مرتبہ ایم ڈی واسا رہ چکے ہیں اور اس عہدے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔