حکومت صافپانی اور زراعت کی ترقی کیلئے وسائل مہیا کرے،خوشی محمد کھوکھر

حکومت صافپانی اور زراعت کی ترقی کیلئے وسائل مہیا کرے،خوشی محمد کھوکھر

لاہور(جنرل رپورٹر)وفاقی اور صوبائی حکومتیں جنگی بنیادوں پر 22 کروڑ شہریوں کو پانی کی بنیادی سہولت اور زراعت کی ترقی کے لئے زیادہ وسائل مہیا کرے ملک میں دہشت گردی سے معصوم شہریوں خواتین، بچوں اور عوام کے خدمت گزار ملازمین کی شہادت پر پاکستان بھر کے محنت کش اور محب الوطن طبقاتگہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے انسانیت کے خلاف یہ جرم کی بھرپور مذمت کرتا ہے اور اسے ناکام کرنے کے لئے قوم کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتا ہے ایریگیشن اور دیگر اداروں میں تعینات فنی، ہنرمند، نیم ہنرمند دور دراز فیلڈ میں فرائض سرانجام دینے والے کارکنوں کے پے سکیلوں اور الاؤنسز میں دفاتر میں بیٹھے ہوئے منسٹریل عملہ کی طرح اضافہ کرکے امتیازی سلوک کا خاتمہ کرے کیونکہ فیلڈ سٹاف گرمی، سردی، بارش، دن،رات مشکلات کی پرواہ کئے بغیر اپنی جانوں پر قومی خدمات سرانجام دیتا ہے نیز ملازمین کی پنشنوں ، ہارڈ شپ اور ہاؤس رینٹ الاؤنس میں بھی مہنگائی کے مطابق اضافہ کرے ۔محکمہ ایریگیشن کے ملازمین کو تاریخ بھرتی سے گروپ انشورنس کی رقم ریٹائرمنٹ پر ادائیگی یقینی بنائی جائے یہ مطالبات بختیار لیبرہال لاہور میں آل پاکستان ایریگیشن لیبرفیڈریشن کی قومی کانفرنس زیر صدارت خوشی محمدکھوکھر جنرل سیکرٹری فیڈریشن ہذا میں ایک قرار داد کے ذریعے کئے گئے اس کانفرنس میں بزرگ مزدور راہنماء خورشیداحمد جنرل سیکرٹری آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن اور چوہدری خوشی محمد کھوکھر،سید صلاح الدین ایوبی لاہور،لائق اصغر ڈیرہ غازیخان، رحمت قریشی مظفر گڑھ،ملک بشیر رحیم یار خان ،مھگن علی،ممتاز شاہ فیصل آباد ۔ارشد گجر ننکانہ صاحب ، حاجی نصیر احمد شورکوٹ کینٹ ،سیف کھوکھر قادر آباد بیراج ،اسلم تریموں بیراج ،اللہ بخش ہیڈاسلام بیراج ، محمد اسرائیل قصور ،صوفی ریاض احمد حافظ آباد ، خضر حیات،راشد شیخوپورہ اور دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔

Bac

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...