عدالت عظمیٰ کا فیصلہ پاکستان کے مستقبل کا تعین کریگا،جمشید چیمہ

عدالت عظمیٰ کا فیصلہ پاکستان کے مستقبل کا تعین کریگا،جمشید چیمہ

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے سینئر رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں عدالت عظمیٰ کا فیصلہ پاکستان کے مستقبل کا تعین کرے گا ،پی ٹی آئی نے بطور اپوزیشن جماعت حکمرانوں کے ہر غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام کے آگے بند باندھنے کی بھرپور کوشش کی ،کرپشن اور دہشتگرد ی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پوری قوم متحد ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان اور اس میں بسنے والوں کی زندگیوں میں خوشحالی اور آسودگی لانا ہے تو کرپشن اور دہشتگردی کے ناسور کو جڑسے اکھاڑ پھینکنا ضروری ہے۔

اور پی ٹی آئی اس کیلئے اپنی بھرپور جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...