اوپی سی ا ور ایل ڈی اے سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل حل کر رہے ہیں،افضال بھٹی

اوپی سی ا ور ایل ڈی اے سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل حل کر رہے ہیں،افضال بھٹی

لاہور(اپنے خبر نگار سے )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی(ایل ڈی اے)میں سمندر پارمقیم پاکستانیوں کی شکایات پر کارروائی میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے حوالے سے کمشنر، اوورسیز پاکستانیز کمیشن (اوپی سی )پنجاب افضال بھٹی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ڈی جی، اوپی سی ،جاوید اقبال بخاری ،ڈی جی ،ایل ڈی اے، زاہد اخترزمان اور دونوں اداروں کے متعلقہ افسران بھی اجلاس میں شریک تھے۔کمشنر اوپی سی افضال بھٹی نے اس موقع پر کہا کہ اوپی سی اور ایل ڈی اے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے جلدازجلد حل کیلئے مل کرکام کررہے ہیں۔ ایل ڈی اے میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مخصوص مرکز کے قیام سے سمندرپارافراد کو سہولیات کی فراہمی میں مد د ملی ہے اور یہ مرکز اوورسیز پاکستانیوں کوا ن کی جائیداد وں کی خرید وفروخت اور دیگر معاملات کی اپ ٹو ڈیٹ معلومات فراہم کررہاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...