شریف برادران استعفیٰ دیں یا عوامی عدالت میں پیش ہوں،ذوالفقار پپن

شریف برادران استعفیٰ دیں یا عوامی عدالت میں پیش ہوں،ذوالفقار پپن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) مسلم لیگ پنجاب یوتھ ونگ کے صدر چوہدری ذوالفقار پپن نے کہا ہے کہ شریف برادران اقتدار سے استعفیٰ دے دیں یا انتخابات کا اعلان کرکے عوامی عدالت میں پیش ہو جائیں سپریم کورٹ کے فیصلہ سے بدنامی عزت کا جنازہ نکلنے کا اندیشہ ہے۔

، پاکستان کے سابق جمہوری وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی وزارت عظمیٰ بھی چند سکینڈوں کی سزا سے چلی گئی تھی ،شریف برادران کی سزا یوسف رضا گیلانی کی سزا سے زیادہ ہو گی اس امر کا اظہار انہوں نے پارٹی آفس میں یوتھ ونگ کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،چوہدری ذوالفقار پپن نے کہا کہ پانامہ کیس قومی انصاف کے ایوانوں اور جاتی امراء کے شاہی محلات کے رہائشیوں کے مابین بلیک ہول کی مانند ہے