ایل ڈی اے افسران کے تبادلے

ایل ڈی اے افسران کے تبادلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے خبر نگار سے )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل(ہیڈ کوارٹرز)سمیعہ سلیم نے تقرری کے منتظر ڈپٹی ڈائریکٹر مدثر مجید کو ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ (پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز)میں تعینات کر دیا ہے اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ محمد ندیم کی خدمات چیف میٹرو پولیٹن پلانر کے سپرد کر دی ہیں ۔اس کے علاوہ ڈائریکٹوریٹ آف لاء میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اسماعیل تابش کو تبدیل کر کے ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ون میں تعینات کر دیا ہے ۔