احتساب کے معاملے میں کسی کو معافی نہیں ملنی چاہیے،چودھری سرور

احتساب کے معاملے میں کسی کو معافی نہیں ملنی چاہیے،چودھری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی ) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملک میں کر پشن کا خاتمہ اور شفاف احتساب تبدیلی کا آغاز ہوگا ‘احتساب کے معاملے میں کسی کو معاف نہیں سب کا بلاتفر یق احتساب ہی ملک اور قوم کے مفاد میں ہوگا ‘ملک سے کر پشن کو جڑوں سے ختم کر نا ہوگا جسکے لیے پاکستان کی سپر یم کورٹ سمیت دیگر عدالتوں کا انتہائی اہم کردار ہوگا‘ ۔پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو میں سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کر پشن کینسر سے زیادہ خطر ناک ہے۔

اس لیے ملک میں دیگر مسائل کے حل کیلئے ملک سے کر پشن کو جڑوں سے ختم کر نا ہوگا جسکے لیے پاکستان کی سپر یم کورٹ سمیت دیگر عدالتوں کا انتہائی اہم کردار ہوگا کیونکہ نیب سمیت دیگر ادارے اپنی ذمہ داریاں پورے کر نے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں اور قوم بھی اب ان اداروں پر اعتماد کر نے کو تیار نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف ملک اور قوم کی ترقی میں آنیوالی رکاوٹوں کے خلاف ہمیشہ ہر فورم پر جنگ لڑ رہی ہے۔