ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت کھیلوں کے مقابلے کرائے جائیں،آزاد تبسم

ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت کھیلوں کے مقابلے کرائے جائیں،آزاد تبسم

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ( ن )کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہاہے کہ ’’خادم پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام‘‘ کے تحت تحصیل، ضلع، ڈویژن اور صوبائی سطح پر مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کرائے جائیں۔ اس پروگرام سے نوجوانوں میں چھپا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ نئے ٹیلنٹ کی تربیت کیلئے کیمپ بھی لگائے جائیں۔ انہو ں نے کہا کہ سپورٹس انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے مختلف کھیلوں میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور انہیں انڈومنٹ فنڈ سے ماہانہ وظائف دیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سپورٹس انڈومنٹ فنڈ میں ایک ارب روپے کا اضافہ کرکے اسے ایک ارب 30 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کا نام روشن کرنے والے سابق کھلاڑی ہمارے ہیرو ہیں اور ہم ان کی دیکھ بھال کی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائیں گے۔ انڈومنٹ فنڈ سے سابق کھلاڑیوں کو وظائف دیئے جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...