اسلام کے خلافسازشیں عروج پر،امہ متحد ہو جائے،مولانا امجد

اسلام کے خلافسازشیں عروج پر،امہ متحد ہو جائے،مولانا امجد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار)ملک میں ایک بار پھر اسلام اور وطن دشمن قوتیں متحرک ہو کر وطن عزیز کو ایک ناکام ریاست بنانے میں مصروف ہیں جن کا مقابلہ اتحاد واتفاق سے ہی ممکن ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے سکھر ،کشمور ،کنڈ کوٹ ،کراچی اور ابیٹ آباد ، مانسہرہ ، ہری پور کے طویل دورے سے واپسی پر یہاں جماعتی وفود اور میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ملک بھر اور بیرون ممالک سے فرزندان توحید عالمی اجتماع میں شریک ہو کر اسلام کی سربلندی ،قرآن وسنت کے نفاز کیلئے جمعیت علماء اسلام کے پلیٹ فار م پر تجدید عہد کرینگے، انھوں نے کہا کہ مسلم امہ اور عالم اسلام کے خلاف صہیونی سازشیں عروج پر پہنچ چکی ہیں ۔