ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے کرپشن کا خاتمہ ازحد ضروری ہے،ناصر ر مضان

ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے کرپشن کا خاتمہ ازحد ضروری ہے،ناصر ر مضان

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے کہا ہے ترقی و خوشحالی کیلئے کرپشن کا خاتمہ ازحد ضروری ہے انہوں نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں اس انکشاف پر تشویش کا اظہار کیا ہے جس کے مطابق حکومت کے پہلے سال میں انکم ٹیکس کی مد میں121ارب روپے کی چوری ہوئی، نجی پاور کمپنیوں نے6ارب 35کروڑ روپے ٹیکس جمع کروانے سے انکار کردیا ۔

ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے جس کا خاتمہ ازحد ضروری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام پر پٹرولیم مصنوعات اور بجلی ،گیس پانی بلوں پر بے جااور ٹیکسوں کی بھرمار کرکے زبردستی ٹیکس وصول کئے جارہے ہیں اور عوام پر غیر مناسب ٹیکسوں کی وصولیوں کی بھرمار کی ہوئی ہے اور جن لوگوں پر ٹیکس بنتا ہے انہیں کرپشن کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...