دہشتگردی کی حالیہ لہر نے کاروبار تباہ کر دیے،شبیر لبھا
لاہور (پ ر) انجمن تاجران الیکٹرونکس ہال روڈ لنک میکلوڈ روڈکے صدر محمد شبیر لبھاکہا ہے کہ دہشت گردی کی حالیہ لہر نے ہمارے کاروبار ایک بار پھر تباہ کر دئیے ، لوگ اب خریداری کیلئے مارکیٹوں میں آنے سے گھبراتے ہیں جس کی وجہ سے تاجر ایک بار پھر اپنے کاروبار ڈوبتے ہوئے دیکھ رہے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ جس میں جنرل سیکرٹری بابر علی خان، ملک خالد اقبال، ثاقب ملک، حاجی نواز پپو ، چودھری جمشید ، مظہر امین بٹ، آصف محمود بٹ، محمد سعید ، افضال صدیقی، محمدنذیر ، اکبر شاہ اور دیگر تاجروں نے بھی شرکت کی