امن کو سبوتاژ کرنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے
لاہور (پ ر) مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ بر طا نیہ کے صدر انجم چو د ھر ی اور نائب صدر شرجیل ملک نے لاہورڈیفنس دھما کے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے ، حکومت اور پاک فوج کی مشترکہ کاوشوں کی وجہ سے دہشت گرد آخری سانسیں لے رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ، انجم چودھری نے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ۔