شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس میں سالانہ سائنسی سمپوزیم

شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس میں سالانہ سائنسی سمپوزیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس، لاہور میں 27 تا 28 فروری 2017 تک سالانہ سائنسی سمپوزیم کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں امریکہ سے آنے والے مختلف امراض کے ماہرین شرکاء کو لیکچرز دیں گے، اسی سمپوزیم کے سلسلے میں 27 فروری تا 3 مارچ 2017 تک ماہر امراض بچگان، ماہر امراض دل اور ماہر امراض گردہ، ماہر پلاسٹک سرجری اور ماہر دل سرجری کی جانب سے مریضوں کا شعبہ بیرونی مریضاں شیخ زاید ہسپتال ، لاہورمیں صبح 10 تا دوپہر01 بجے تک مفت چیک اپ اور آپریشن بھی کئے جائیں گے۔