ڈینگی سیزن شروع ہو گیا،متعلقہ محکمے کمر کس لیں،امانت اللہ شادی خیل

ڈینگی سیزن شروع ہو گیا،متعلقہ محکمے کمر کس لیں،امانت اللہ شادی خیل

لاہور(اپنے خبر نگار سے )صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا امانت اللہ شادی خیل نے کہا ہے کہ موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی ڈینگی کی افزائش کا سیزن شروع ہو گیا ہے لہٰذا تمام متعلقہ محکمے ڈینگی کی روک تھام کے لئے کمر کس لیں اور ڈینگی آؤٹ ڈور اور انڈور سرویلنس اور دیگر اقدامات طے شدہ SOPs کے مطابق بھر پور طریقہ سے شروع کر دئیے جائیں ان باتوں کا اظہار صوبائی وزیر نے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

اس موقع پرمحکمہ آبپاشی کی ڈینگی فوکل پرسن مسز نوشین فضل کی جانب سے دوران بریفنگ بتایا گیا کہ نجی ہسپتالوں کے ڈاکٹرز و عملے کو ڈینگی کے مریضوں کے علاج معالجہ کی خصوصی تربیت دینے میں محکمہ آبپاشی نے انتہائی منظم انداز میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔صوبائی وزیر کو صوبے میں ڈینگی کی صورتحال ، ڈاکٹرز ، عملہ کی تربیت ، سپرے پمپس ، فوگنگ مشینوں اور سپرے میں استعمال ہونے والے کیمیکلز کی دستیابی اور سٹاک پوزیشن بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...