ایل ڈی اے سٹی میں آپریشن،16غیر قانونی تعمیرات مسمار،2سربمہر

ایل ڈی اے سٹی میں آپریشن،16غیر قانونی تعمیرات مسمار،2سربمہر

لاہور(اپنے خبر نگار سے)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹاؤن پلاننگ ونگ کے عملے نے گزشتہ روز فیرو ز پور وڈ پر ایل ڈی اے سٹی کے علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے 16تعمیرات مسمار اور 2 سربمہر کردیں ۔ سبحان گارڈن میں دو غیر قانونی زیر تعمیر مکانات مسمار کر دیئے اور مزید دو مکا نوں کی بنیادیں اور چار دیواریاں گرادیں۔ گرینڈ ایونیو کے قریب زیر تعمیر سات دکانیں مسمار کردیں۔

اور غیرقانونی زیر تعمیر کمرشل ہال کی چھت گرادی ۔ ایل ڈی اے سٹی کی طرف جانے والی سڑک پر چار نئی زیر تعمیر کمرشل عمارتیں مسمار کردیں جن میں دس دکانیں تعمیر کی جارہی تھیں اور میٹرو بس ڈپوکے قریب دو زیر تعمیر ہال سربمہر کر دیئے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...