عمران خان نے کے پی کے کے غیور عوام کا مذاق اڑایا،میاں عرفان
لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہپاکستان تحریک انصافکی حکومت عوام کی فلاح وبہبودکیلئے نہیں بلکہ اس صوبے ،اداروں اورعوام پرتجربے کرنے آئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواکے غیورعوام کے مینڈیٹ کاعمران خان نے مذاق اڑایاہے اوروہ خیبرپختونخوا میں اصلاحات لانے کی بجائے تخت پنجاب حاصل کرنے کیلئے اوچے ہتھکنڈوں پراترآئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ قرضہ نہ لینے کادعویٰ کرنیوالے اورمیٹروبس کوجنگلہ بس کہنے والے آج اسی میٹربس کیلئے قرضہ لینے کیلئے تیارہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت کے منصوبوں کی نقل کرنے نیوالے ایک دن محمدنوازشریف کی مدح سرائی پر مجبور ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی حالات ایسے ہیں کہ عمران خان کو اپنی تشہیر کا موقع مل گیا ہے اور وہ اسلام آباد میں دھما چوکڑی مچاتے ہیں مگرانکی بے بنیاداورغیرحقیقی باتوں پر عوام کان نہیں دھرتے کیونکہ عوام کی نظریں اقتصادی راہداری پر اور2018تک ملک سے تاریکیوں کے خاتمے پرہیں