یونین کونسل 87کے مکینوں کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات فراہم کرینگے : صلاح الدین

یونین کونسل 87کے مکینوں کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات فراہم کرینگے : صلاح ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پپی لاہور(فو رم : دیبا مرزا :اہتمام :آصف شاہ : تصاویر : علی رضا ) یو نین کونسل 87 کے چیئر مین صلا ح الدین پپی، جنرل کونسلر ندیم ربا نی ، جنرل کو نسلر عمران رمضان، جنرل کونسلرمحمد شمئیو ل ،لیبر کو نسلر جاوید اقبال خان ،یو تھ کو نسلر سعید یو نس نے ’’ پاکستان فورم ‘‘ میں گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ بلد یا تی نظام میں چیئرمین سے لیکر کو نسلرز تک سب کو با اختیار ہو نا چاہیے ، ہر چند کے ہمارے حلقہ میں بنیادی سہو لیات میسر ہیں لیکن ہماری سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صا دق سے اپیل ہے کہ یو نین کونسل میں جگہ خرید کر وہاں سکول،ڈسپنسری،اور ٹیوب ویل جیسی سہولت علا قہ مکینوں کو ان کے دروازے پر مہیا کی جائیں ، ضرورت اس امر کی ہے کہ بنیادی ضروریات بہم پہنچانے کے لئے اولین بنیادوں پر کام کیا جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم یہ کہیں کہ سب کچھ ٹھیک ہے تو یہ بھی بے جا نہ ہو گا لیکن بہتری کی ہر وقت اور ہر جگہ گنجائش موجود ہوتی ہے اس لئے ہم یونین کونسل کو مزید بہتر اور ایک ماڈل یونین کونسل بنانے کے لئے کوشاں ہیں اور اس کے لئے ہم دن رات محنت کررہے ہیں ہم علاقے کی ترقی اور بہتری کی راہ میں رخنہ ڈالنے و الے مخالفین سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ وہ ترقی کے سفر کو روکنے کی بجائے ایک مثبت سوچ کے ساتھ ہمارا ہاتھ بٹائیں اور عوام کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہ بنیں وگرنہ عوام انہیں آئندہ بھی مسترد کردیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے قائدین نے عوام کی جو بے لوث خدمت کی ہے اسی کی وجہ سے آج ہم جیسے کارکن بھی بلدیاتی نمائندے منتخب ہو ئے ہیں اور ہمیں بھی عوام کی خدمت کرنے کا موقع ملا ہے (ن) لیگ ہی واحد جماعت ہے جو کارکنوں کو نوازتی ہے باقی جماعتیں تو کارکنوں سے صرف کرسیاں ہی لگواتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایک دن آئے گا کہ پاکستان میں امن بھی ہو گا اور سکون بھی ہو گا اور پاکستان معاشی طور پر ترقی بھی کرے گا اور ہمارے مخالفین اسی طرح سے روتے ہی رہ جائیں گے اور آئندہ بھی ہم ہی حکومت بنائیں گے جن لوگوں نے عوام کا وقت ضائع کیا تھا وہ انہیں کبھی بھی معاف نہیں کریں گے اور زلت و رسوائی ہی پی ٹی آئی کا مقدر بنے گی۔