یوسی پی میں چائنیز لینگویج سکالر شپ پروگرام کے کامیاب طالبعلموں میں سرٹیفکیٹ تقسیم

یوسی پی میں چائنیز لینگویج سکالر شپ پروگرام کے کامیاب طالبعلموں میں ...

لاہور (پ ر)یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں گزشتہ دنوں چائنیز لینگویج سکالر شپ پروگرام مکمل کرنے والے طالب علموں میں سرٹیفیکیٹس کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں میاں عامر محمود ، چیئرمین بورڈ آف گورنر، UCP نے طالب علموں میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے اور کورس کو کامیابی سے مکمل کرنے پر طالب علموں کو مبارک باد دی ۔پاک چین اقتصادی راہداری(CPEC)کی اہمیت کے پیش نظر سال 2016میںUCP اور چین کیGuangdong Ocean University کے درمیان ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے تھے۔ جس کی رو سے یو سی پی کے 11طالب علموں نے سکالر شپ پروگرام کے تحت ا وشن یونیورسٹی سے چائنیز لینگوئج کورس مکمل کیا۔

جبکہBSمکینیکل انجینئرنگ 6 طالب علم MS انجینئرنگ کی تعلیم بھی سکالر شپ کے ساتھ حاصل کرہے ہیں۔بعد ازاں میاں عامرمحمود نے چائنیز لینگوئج لیب کا دورہ بھی کیا۔ جدیدچائنیز لینگوئج سافٹ وئیر سے لیس یہ لیب چائنیز قونصل جنرل نے عطیہ کی تھی۔ میاں عامرمحمود نے چینی زبان کی ترویج کے لیے یونیورسٹی کی جانب سے کی جانے والی کا وشوں کو سراہا اور چینی قونصل جنرل کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...