داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کا شیڈول

داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کا شیڈول

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) : پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی ایس ہوم اکنامکس پارٹ ون (فرسٹ اور سیکنڈ ائیر) اور پارٹ ٹو (فرسٹ ، سیکنڈ، تھرڈ اور فورتھ ائیر)اینول2017ء کے امتحانات کے لیے داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ20-3-17ء اور ڈبل فیس کے ساتھ27-3-17 ہے۔جبکہ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ تفصیل پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر دیکھی جا سکتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...