ادب، فن اور ثقافت کی نامور شخصیات کو پرائیڈ آف پنجاب ایوارڈ دینے کا اعلان

ادب، فن اور ثقافت کی نامور شخصیات کو پرائیڈ آف پنجاب ایوارڈ دینے کا اعلان

لاہور (سٹی رپورٹر) پنجاب انسٹیٹیوٹ آج لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر(پلاک)،محکمہ اطلاعات وثقافت حکومت پنجاب کی طرف سے ادب فن، اور ثقافت کے شعبوں میں نامور شخصیات کو ’’پرائیڈ آف پنجاب‘‘ (لائف ٹائم اچیومنٹ) ایوارڈ سے نوازے جانے کا اعلان کیا ہے۔ہر ایوارڈ تین لاکھ روپے پر مشتمل ہے ۔ہر شعبے میں انعامات کے انتخاب کے لئے معتبر علمی و ادبی شخصیات پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دیں گئیں جن کے فیصلہ کے مطابق معروف ڈرامہ نگار، شاعر، کالم نگار،سماجی کارکن، منو بھائی،معروف دانشور، محقق، نقادو مترجم سید افضل حیدر،ہردلعزیز شاعر، ادیب، مزاح نگار، نقاد و مترجم کلام میاں محمد بخش انور مسعود، نامور مصور، مصنف ،خطاط، موجد خطِ کمال،اسلم کمال،نامور ادیب، شاعر، ناول نگار وچیئرمین ورلڈ پنجاب کانگریس فخر زمان ،جنوبی پنجاب کے نمائندہ سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی ،پنجابی فلم کے نمائندہ اداکار مصطفےٰ قریشی لوک موسیقی کے نمائندہ گلوکار عارف لوہارکو ’’پرائیڈ آف پنجاب‘‘ (لائف ٹائم اچیومنٹ) ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔یاد رہے یہ ایوارڈ سرائیکی شاعر رفعت عباس کو بھی دیئے جانے کا اعلان کیا گیا تھا جو بعد ازاں واپس لے لیا گیاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...