شالامار نرسنگ کالج میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعلیمی پروگرام کے تحت سمپوزیم
لاہور(جنرل رپورٹر)شالامار نرسنگ کالج میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعلیمی پروگرام کے تحت پہلے سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بی ایس نرسنگ فائنل ایئرکے طلبہ نے اپنے تحقیقاتی مقالے پیش کئے ۔ اس طرح کے پروگرام کرانے کا مقصدنرسنگ کے طلبہ کی صلاحیتوں میں اضافے کے ساتھ ان میں خود اعتمادی پیدا کرنا اور انہیں مختلف مہارتوں سے روشناس کرانا ہے۔ سمپوزیم میں بی ایس نرسنگ فائنل ایئر کے علاوہ فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے طلبہ نے بھی بھر پور حصہ لیا ۔شالامار انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے چیف ایگزیکٹو بریگیڈئر (ر) انیس احمد مہمان خصوصی تھے ۔ ڈائریکٹر جنرل نرسنگ مس کوثر پروین، شوکت خانم ہسپتال میں نرسنگ کی ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر مس ریحانہ الہی اور شالامار میڈیکل کالج کی ڈاکٹر مریم تارڑ نے خصوصی شرکت کی۔
۔ طلبہ نے یہ تحقیقاتی مقالے شالامار نرسنگ کالج کی ڈین ڈاکٹر حاجہ پو حاجرل ،شالامار میڈیکل کالج کے پروفیسر تحسین حیدر ،نرسنگ انسٹرکٹر مس اسماء خان کی زیر نگرانی مکمل کئے۔ فائنل ائر کے حسن مختار اور انینا رومیل نے ادویات کے استعمال اور نرسنگ کئیر کے دوران ہونے والی غلطیوں اور حاملہ خواتین کی غذائی ضروریات اور دیکھ بھال سے متعلق اپنے تحقیقاتی مقالے پڑھے ۔تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر جنرل نرسنگ مس کوثر پروین اور دیگر شرکا کو شالامار نرسنگ کالج کی طرف سے یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں ۔