ایجوکیشن ووچر سکیم سے منسلک سکولوں کا 15واں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ جاری

ایجوکیشن ووچر سکیم سے منسلک سکولوں کا 15واں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ جاری

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صوبہ بھر میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مفت تعلیم کے منصوبہ ایجوکیشن ووچر سکیم سے منسلک سکولوں کا 15واں کوالٹی ایشورن ٹیسٹ(QAT)جاری ہے۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ میں کوئی دو یا تین کلاسز کا ٹیسٹ لیا جاتا ہے جن میں 90فیصد طالب علموں کا حاضر ہونا لازمی ہے ۔پیف پارٹنر سکولوں کی کامیابی کے لیے 50فیصد طالب علموں کو 40فیصداوسط نمبر حاصل کرنا ہوں گے۔ سکول مالکان کو ہدایت دی گئی ہے ۔

کہ امتحان دینے والے بچوں کے سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم ڈیٹا کی تصدیق کے لیے بچوں کے تصویری ریکارڈکی دستیا بی کو یقینی بنائیں۔تمام کلاسز کے امتحان کے لیے 75فیصد سلیبس مقرر کیا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...