کارکنان مسلم لیگ (ن) کی وزیر خوراک بلال یٰسین سے ملاقات

کارکنان مسلم لیگ (ن) کی وزیر خوراک بلال یٰسین سے ملاقات

لاہور (پ ر) وزیر خوراک بلال یٰسین سے کارکنان پی پی 139 ملک محمودالحسن، سردار نسیم، امجد منہاس،ملک شوکت علی، حاجی تنویر ، نوشاد خاں، حسن لطیف نے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ حلقہ کے مسائل سے آگاہ کیا۔ مکمل کروانے والے ریکارڈ ترقیاتی کاموں پر شکریہ ادا کیا گیا۔ ملک محمودالحسن نے حلقہ میں سکیورٹی کیمروں کی تنصیب لائق تحسین۔ بلال یٰسین نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے یقین دلایا کہ میاں برادران کے وژن کے مطابق عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے شب و روز جدوجہد میں مصروف ہوں۔

آئندہ نسلوں کی صحت و تندرستی کیلئے ملاوٹ مافیا کا خاتمہ کرکے دم لوں گا۔ حلقہ کو مثالی بناؤں گا، اس موقع پر امجد نذیر بٹ صدر پی پی 139 میاں امجد حسین بلو چیئرمین، ملک جمشید سرور چیئرمین اور چودھری کاشف ستار چیئرمین موجود تھے۔ لاہور ڈیفنس دھماکہ کی مذمت کی گئی۔ شہدأ کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...