رواں سال ہی توانائی کے منصوبے مکمل اور لوڈ شیڈمگ کا خاتمہ ہوگا،سلومی رانا

رواں سال ہی توانائی کے منصوبے مکمل اور لوڈ شیڈمگ کا خاتمہ ہوگا،سلومی رانا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( لیڈی رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ (ن) کلچرل ونگ کی رہنما سلومی رانانے کہا ہے کہ رواں سال عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا سال ہے،توانائی کے منصوبے تکمیل ہوں گے اور لوڈ شیڈمگ کا خاتمہ ہوگا، پاکستان کی معیشت ترقی کی جانب گامزن اور بلند ترین سطح پرہے، 2017ء میں انرجی کرائسز سے نہ صرف نکل آئیں گے بلکہ ضرورت سے زائد ہمارے پاس بجلی موجود ہوگی،لوڈ شیڈنگ قصہ ماضی بن جائے گا،ماضی کی حکومتوں نے توانائی کی طرف توجہ نہ دے کر قوم کے ساتھ بڑا دھوکہ کیا ہے،ایسے حکمرانوں کا احتساب ہونا چاہیے، غیروں کے ایجنٹ ایک مرتبہ پھر ملکی ترقی میں رکاوٹ بننے کے لئے متحرک ہو رہے ہیں ، لیکن عوام ہر بار کی طرح اس باربھی ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے ،پی ٹی آئی کی قسمت میں مایوسیاں ہی مایوسیاں ہیں۔