ملکی ترقی میں رخنہ ڈالنے والوں نے ملک دشمنی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ، اجمل ہاشمی

ملکی ترقی میں رخنہ ڈالنے والوں نے ملک دشمنی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ، اجمل ...

لاہور( لیڈی رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما و چیئر مین اجمل ہاشمی نے کہا ہے کہ ملکی ترقی میں رخنہ ڈالنے والوں نے ملک اور عوام دشمنی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ان لوگوں نے نوجوان نسل کو ہمیشہ مایوس اور گمراہ کیا ہے اور ذاتیات کی سیاست کرکے انہوں نے ملکی معیشت کابڑا نقصان کیا ہے پاکستان روشی، امید اور امن کے سفر کی طرف تیزی سے گامزن ہے، سی پیک کے منصوبوں پر عمل درآمد سے پاکستان میں تیز رفتار ترقی کی بنیادرکھ دی ہے،پاکستان اور چین ترقی اور خوشحالی کے سفر میں قدم سے قدم ملا کر چلتے رہیں گے(ن) کی حکومت عام آدمی میں انقلاب لانے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بعض ہمارے اپنے نام نہاد سیاستدان غیروں کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے سی پیک کے خلاف برسر پیکار رہے ہیں اور سیاسی انتشار پیدا کرنے کی کوکشش کرتے رہے ہیں لیکن وہ ناکام ہوں گے۔

پاکستان انشاء اللہ ترقی کرے گا اور دنیا پاکستان کی طرف معاشی بہتری کے لئے رخ کرے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...