حکمران زبانی جمع خرچ سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کررہے ہیں، بیگم شمیم

حکمران زبانی جمع خرچ سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کررہے ہیں، بیگم شمیم

لاہور( لیڈی رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما بیگم شمیم خان نیازی نے کہا ہے کہ حکمران صرف زبانی جمع خرچ سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے چلے ہیں عملی طور پر ایسا کچھ نہیں کیا گیا کہ جس سے سال 2018تک لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائے حکمران محض عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے سال 2018تک لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے بیانات دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام حکومت کے توانائی کے بحران پر قابو پانے کے بیانات سے مطمئن نہیں ہیں ۔

حکمران توانائی کے نئے منصوبے لگانے کے نام پر سیاست چمکا ر ہے ہیں نندی پور پاور پراجیکٹ ناکام ہوچکا ہے (ن) لیگ کا سولر پارک منصوبہ بھی اہداف حاصل نہیں کرسکا حکمران اپنی مقبولیت کھوتے چلے جا رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...