عمران خان نے ملک اور قوم کیلئے ہمیشہ ہر فورم پر جنگ لڑی ہے،فیاض بھٹی
لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 154کے صدر فیا ض بھٹی نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک اور قوم کیلئے ہمیشہ ہر فورم پر جنگ لڑی ہے اور آئندہ بھی تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں ہرفورم پر جنگ لڑ تی رہیگی اور پاکستان کے عوام ماضی کی طر ح آج بھی عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں اس لیے کامیابی تحر یک انصاف کا مقدر ہوگی ۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہا کہ تحر یک انصاف پاکستان کی واحد سیاسی اور عوامی جماعت ہے جو پہلے دن سے ملک میں کر پشن کے خلاف جس جذبے کیساتھ جنگ لڑ رہی ہے آج بھی اسی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ ملک سے کر پشن کے مکمل خاتمے اور احتساب کا وقت آچکا ہے اور کر پشن کر نیوالوں کو ہر صورت سزا ملے گی۔