ردالفساد آپریشن کا فیصلہ فوج نے کیا ہے ،اعجاز احمد چودھری

ردالفساد آپریشن کا فیصلہ فوج نے کیا ہے ،اعجاز احمد چودھری

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابقہ صدر اعجازاحمدچوہدری اور مرکزی رہنماء شبیرسیال نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ردالفساد آپریشن کا فیصلہ فوج نے کیا ہے ،جب تک سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پر نہیں آتی دہشتگردی کے خلاف جنگ کامیا ب نہیں ہوسکتی، نوازشریف بھارت سے دوستی کی پینگیں اور تجارت بڑھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں جبکہ پاک فوج بھارتی حملہ آوروں کا منہ توڑ جواب دینا چاہتی ہے۔

، انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت دھماکوں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے ابھی تک ڈیفنس دھماکے کا تعین نہیں کرسکی کہ یہ دھماکہ کیسے ہوا ، سلنڈر دھماکے سے اتنی تباہی اور قیمتی جانوں ضیاع کیسے ہو سکتا ہے ،انہوں نے کہاکہ پنجاب میں رینجرر کی تعینانی سے صوبے میں امن کا قیام اور دہشتگردوں کا صفایا ہوگا۔

، موجودہ حکمران اگر دہشتگردوں نمٹ نہیں سکتے تو اقتدار کے ساتھ چمٹنے کی بجائے فوری طور پر علیحدہ ہو جائیں، انہوں نے کہاکہ موجودہ نااہل ، سفاک اور بے حس حکمران عوام کے جان ومال کا تحفظ کرنے میں بُری طرح ناکام ہوچکے ہیں، رانا ثناء اللہ دہشتگردوں کے سہولت کار ہیں ان کو گرفت میں لانے سے دہشتگرد گرفت میں آجائیں گے، پانامہ ڈاکے میں شریف خاندان کی پکڑ ہونے والی ہے ، پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ کی طرف ہیں، عابدشیر علی اپنی زبان لگام دیں ، پانامہ کا فیصلہ آنے سے پہلے ہی (ن) لیگ کے موٹوگینگ کو مرگی کے دورے شروع ہو گئے ہیں، نوازشریف عابد شیر علی کو پٹہ ڈال کر رکھیں ، گالی ، گلوچ ،غنڈہ ، بدمعاشی (ن) لیگیوں کی پہچان ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...