عوام ملکی ترقی کی خاطر اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج مسترد کرچکے ہیں ،بی بی وڈیری

عوام ملکی ترقی کی خاطر اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج مسترد کرچکے ہیں ،بی بی وڈیری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( لیڈی رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور ممبر ڈسٹرسٹ اسمبلی بی بی وڈیری نے کہا ہے کہ مخالفین غیروں کے ایجنڈے اور انتشار کی سیاست کے ذریعے ساری زندگی اقتدار میں نہیں آسکیں گے، خود کو سیاسی طور پر زندہ رکھنے کے لئے دھرنے دیں یا ریلیاں نکالیں یا عدالت کے احاطہ میں سیاسی میدان لگانے کی کوشش کریں آئندہ جنرل انتخابات میں ان کا منفی سیاست کی وجہ سے کوئی کردار نظر نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ عوام ملکی ترقی کی خاطر اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج مسترد کرچکے ہیں ۔
اب کنٹینر کی ساست چلے گی اور نہ ہی انتشار کی سیاست کوعوامی پذیرائی حاصل ہوگی آئندہ بھی کامیابی (ن) لیگ کا ہی مقدر بنے گی۔