قوم کا سرمایہ درست طریقے سے استعمال کیا جاتا تو آج ملک خوشحالی کی راہ پر چل نکلتا،مسز جمشید

قوم کا سرمایہ درست طریقے سے استعمال کیا جاتا تو آج ملک خوشحالی کی راہ پر چل ...

لاہور (لیڈی رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسز جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اگر قوم کا سرمایہ درست طریقے سے استعمال کیا جاتا تو آج ملک خوشحالی کی راہ پر چل نکلتا، اورنج لائن ٹرین ‘میٹرو بس سروس اور دیگر نام نہاد میگا منصوبے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی بد عنوانیوں کے ثبوت روزانہ سامنے آ رہے ہیں لیکن حکمران اس سے بھی ٹس سے مس نہیں ہوتے اور ڈھٹائی سے کرپشن پر کرپشن کئے جارہے ہیں۔

جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ پسماندہ اضلاع کو مسلسل نظر انداز کرکے تمام فنڈز نام نہاد میگا منصوبوں پر خرچ کئے جارہے ہیں عوام کے پاس کھانے کے لئے دو وقت کی روٹی نہیں ہے لیکن حکمران انہیں میٹرو ٹرین کھلانے کی کوشش کررہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...