سیف سٹی پراجیکٹ کی تکمیل سے پر امن پنجاب کا خواب پوراہوگا،شاہد محمود

سیف سٹی پراجیکٹ کی تکمیل سے پر امن پنجاب کا خواب پوراہوگا،شاہد محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( لیڈی رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور یونین کونسل 49کے چیئرمین شاہد محمود نے ہے کہ پاکستان کی معیشت ترقی کی جانب گامزن اور بلند ترین سطح پرہے، سیف سٹی پراجیکٹ کی تکمیل سے پر امن پنجاب کا خواب پوراہوگا،بہت جلد دھرنے والوں کو ایک اور دھجکا لگنے والاہے، غیروں کے ایجنٹ ایک مرتبہ پھر ملک ترقی میں رکاوٹ بننے کے لئے متحرک ہو رہے ہیں ، لیکن عوام ہر بار کی طرح اس باربھی ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے ،پی ٹی آئی کی قسمت میں مایوسیاں ہی مایوسیاں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یونین کونسل آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین غیروں کے ایجنڈے اور انتشار کی سیاست سے گریز کریں اور منفی سیاست کی بجائے مثبت سیاست کریں تو انہیں بھی عوامی پذیرائی مل سکتی ہے لیکن لگتا ہے کہ نیکی کا کوئی کام ان کی قسمت میں ہی نہیں لکھا ہوا ہے۔