‘‘رد الفساد ’’ملکی سلامتی اور امن قائم کرنے کیلئے اہم رول ادا کرے گا ، میاں ایوب

‘‘رد الفساد ’’ملکی سلامتی اور امن قائم کرنے کیلئے اہم رول ادا کرے گا ، میاں ...

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق مشیر وزیر اعظم میاں محمد ایوب نے پاک فوج کی جانب سے ضرب عضب کے کامیاب آپریشن کے بعد ‘‘رد الفساد ’’ شروع کرنے کے فیصلے کوخوش آئند اورقوم کی آواز قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا اس وقت سب سے بڑا مسئلہ فتنہ ،فساد ہی ہے اوریہی وہ سوچ ہے جومعصوم بچوں کوورغلا کرانہیں دہشت گردی کرنے پرمجبورکرتی ہے جسے اب ختم کرنے اورملک کو فتنہ فساد پھیلانے والوں سے بچانے کا وقت آگیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘‘رد الفساد ’’ پاکستان کی سلامتی وخوشحالی اورملک میں امن قائم کرنے کیلئے اہم رول ادا کرے گا۔

جبکہ فتنہ اورفساد پھیلانے والے دشمنوں کا صفایا کردے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومتی درباری بھی روزانہ جھوٹ بول کرفتنہ اورفساد پھیلارہے ہیں لہذا پاک فوج سب سے پہلے حکومتی درباریوں کیخلاف ‘‘رد الفساد ’’ آپریشن کا آغاز کرے تاکہ سیاست سے بھی فساد پھیلانے والوں کا خاتمہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ضرب عضب اور دیگر ذمہ داریوں کے حوالے سے اپنے حصے کے98 فیصد کام کو مکمل کیا مگر (ن) لیگ حکومت کی کارکردگی اس حوالے سے صفر ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...