بھارت سفارتی آداب اور ہمسائیگی کے اصولوں کو سمجھنے عاری ہے،ڈاکٹر عبدالغفور

بھارت سفارتی آداب اور ہمسائیگی کے اصولوں کو سمجھنے عاری ہے،ڈاکٹر عبدالغفور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب کے کوآرڈینیٹر اور پاکستان یونائیٹڈ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ بھارتی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے قوم میں اتحاد واتفاق کے عملی مظاہرے کے لئے بین المذاہب اور بین المسالک مذاکرے کو ترویج دینا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی یو سی کی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ جس میں عتیق اللہ عمر، میاں عثمان ، حاجی نذیر احمد انصاری ، حافظ عبدالرزاق ، چودھری محمد اشفاق ، حافظ سلیم بٹ اوردیگر بھی موجودتھے۔ڈاکٹر عبدالغفور نے کہا کہ بھارت سفارتی آداب اور ہمسائیگی کے اصولوں کو سمجھنے عاری ہے، اسے سی پیک اور پاکستان کی ترقی سے خوف ہے۔
لیکن اسے یاد رکھنا چاہیے کہ پاکستان نے اس کا مقابلہ پہلے بھی کیا تھا اور اب بھی کرے گا۔

بہاد ر افواج نے دہشت گردوں کے خلاف جو کارروائیاں کی ہیں، قابل تعریف ہیں۔ سکیورٹی ادارے قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے۔اور اسلام دشمنوں کو قلع قمع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان قوم کی دفاعی ضرورتوں اور معاشرے کے بگاڑ کو سدھارنے کے لئے ضروری ہے، اس لئے تمام سیاسی جماعتوں اور طبقات کو اس کی حمایت کرنی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں ہونے والے دھماکے کے حوالے سے افواہوں سے لوگوں کوالیکٹرانک میڈیا کے کردار پر مایوسی ہوئی۔ جس طرح سے بغیر تصدیق کے گلبرگ دھماکے کے حوالے سے خبریں چلائی گئیں، بہت ہی غیر ذمہ دارانہ رویہ رہا۔اس پر ارباب اختیار کو سوچنا چاہئے۔