عمران خان بیرونی لابی کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں ،ملک نثار کھوکھر

عمران خان بیرونی لابی کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں ،ملک نثار کھوکھر

لاہور (لیڈی رپورٹر )چیئرمین یونین کونسل 115ملک نثار کھوکھر نے کہا ہے کہ قوم اس وقت حالت جنگ میں ہے اور اپنے بھائیوں کے بم دھماکوں میں شہید ہونے اور شدید زخمی ہو جانے کی وجہ سے صدمے سے دو چار ہے لیکن اس کے باوجود ابن الوقت سیاست دان عمران خان ان حالات کو بھی بنیاد بنا کر حکومت پر نشتر چلانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں نہ جانے وہ کب اچھے اور ملک کے ساتھ مخلص سیاست دان بنیں گے ۔وہ سوسائٹی کے دفتر میں یونین کونسل کے معززین سے گفتگو کررہے تھے ۔ملک نثار کھوکھر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے قائدین نے عمران خان کی بدتمیزیوں کا بھی کبھی جواب نہیں دیا اور ہمیشہ یہی دعا کی ہے کہ اللہ تعالی عمران خان کو بھی ایک سچا اور مخلص پاکستانی بان دے لیکن عمران خان چونکہ ایک بیرونی لابی کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں اس لئے پاکستان کی ترقی ان سے ہضم ہی نہیں ہو رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...