ردالفساد آپریشن کو کامیاب کرنے کیلئے سول سوسائٹی کا تعاون ناگزیر ہے، عامر چشتی

ردالفساد آپریشن کو کامیاب کرنے کیلئے سول سوسائٹی کا تعاون ناگزیر ہے، عامر ...

لاہور (پ ر) عامر چشتی چیئرمین خدمت آدم ٹرسٹ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ردالفساد آپریشن کو کامیاب بنانے کیلئے سول سوسائٹی کا تعاون بہت ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سول سوسائٹی اپنے اردگرد مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھے ۔ فوج، پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے ہمیں حب الوطنی کا ثبوت دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہمیں آپس میں اتحادویگانگت کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ انشاء اللہ آپریشن ردالفساد کامیاب ہوگا اور دہشت گردی بھی ختم ہو جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...