پاناما کیس میں اخلاقی طور پر عمران خان کی فتح ہو چکی ،اظہر صدیق

پاناما کیس میں اخلاقی طور پر عمران خان کی فتح ہو چکی ،اظہر صدیق

لاہور (لیڈی رپورٹر ) پاکستان تحریک انصا ف کے رہنما اظہر صدیق نے کہا ہے کہ پاناما کیس میں اخلاقی طور پر ہمارے چئیرمین عمران خان کی فتح ہو چکی ہے اور حکومت کی شکست اب نوشتہ دیوار بن چکی ہے اسی بوکھلاہٹ میں حکومتی وزراء نے اپنی توپوں کا رخ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کی طرف موڑ دیا ہے لیکن (ن) لیگ وال اب مزید عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ اب (ن) لیگ کا جانا ٹھہر گیا ہے صبح گئے یا شام کسی بھی وقت ان کی رخصتی ہو سکتی ہے۔

اور اب پی ٹی آئی کو اقتدار میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...