پنجاب حکومت کا بچوں کو مفت کتابوں کے ساتھ بیگز کی بھی فراہمی کا اعلان

پنجاب حکومت کا بچوں کو مفت کتابوں کے ساتھ بیگز کی بھی فراہمی کا اعلان

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب حکومت بچوں کو مفت کتابوں کے ساتھ سکول بیگز بھی فراہم کرے گی ۔ سکول بیگز پرسالانہ اسی کروڑ روپے خرچ ہونگے، تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے کم آمدنی والے طبقے کا بوجھ کم کرنے کے لئے ان کے بچوں کو مفت کتابوں کے ساتھ ساتھ سکول بیگز بھی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن مین پہلے مرحلے میں سکولوں کے پچیس لاکھ سے زائد بچوں کو سکول بیگ دیئے جائیں گے ۔جس پر حکومت کا سالانہ اسی کروڑ روپے خرچہ آئے گا۔صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ہر گزرتے دن کے ساتھ معیار تعلیم میں بہتری لا رہی ہے اس ضمن میں سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے والدین کے مالی بوجھ کو کم کرنے کے لئے حکومت نے بچوں کو مفت کتابوں کے ساتھ سکول بیگ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بچوں کے پاس کتابوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے اس لئے بچوں کو کتابوں کے ساتھ مفت بیگز بھی ملنے چاہیں انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے جو بیگ بچوں کو فراہم کئے جائیں گے ۔سکول بیگ پڑھو پنجاب ، بڑھو پنجاب منصوبے کے تحت دئیے جائیں گے ، پنجاب بھر میں پہلی ، چھٹی اور نویں جماعت میں پچیس لاکھ سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں۔

حکومت پنجاب کی طرف سے یہ منصو بہ آئندہ تعلیمی سال کے آغاز سے شروع کیا جائے گا جس کے تحت پہلے مرحلے میں چالیس کروڑ روپے سے پہلی ، چھٹی اور نویں جماعت کے طلباء کو بیگز دیئے جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...