لاہور میں نکاسی آب منصوبہ کیلئے 6ارب کے فنڈز منظور

لاہور میں نکاسی آب منصوبہ کیلئے 6ارب کے فنڈز منظور

لاہور (سپیشل رپورٹر) صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ نے لاہور کے 13 حلقوں میں پی سی سی پائپس کی تنصیب اور نکاسی آب کے منصوبوں کی مد میں 6 ارب کے فنڈز کی منظوری دے دی۔محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کی صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں لاہور کے تمام حلقوں میں ترقیاتی کاموں کی مد میں 6 ارب کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے۔ مذکورہ فنڈز سے لاہور کے حلقہ این اے 118 سے این اے 130 تک کل 13حلقوں کی تمام یوسیز اور وارڈزمیں پی سی سی پائپس کی تنصیب اور نکاسی آب کی بہتری کا منصوبہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کے مطابق رواں سال مکمل کیا جائے گا۔منصوبے پر کنسلٹنسی خدمات نیسپاک فراہم کرے گا جبکہ منصوبے کو واسا کی زیر نگرانی مکمل کیا جائے گا، مذکورہ منصوبے کی تکمیل سے تمام حلقوں میں نکاسی آب کے مسائل حل ہوں گے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...