دو گاڑیاں،نمبر ایک، مالکان الگ الگ، پولیس کی آ نکھیں بند

دو گاڑیاں،نمبر ایک، مالکان الگ الگ، پولیس کی آ نکھیں بند

کاہنہ( نامہ نگار)ایک ہی نمبر کی دو گاڑیاں مالکان آپس میں الجھ پڑے ۔تفصیلات کے مطا بق غازی روڈ پر واقع ماربل فیکٹری کا مالک اور سواء گجومتہ کاہنہ نو کا رہائشی حاجی امجد علی اپنی ٹیوٹا کرولا گاڑی نمبر FDA 2870 (MODEL 2007)پر سوار گلشن راوی کے علاقے میں جا رہے تھے کہ بالکل انہیں کی گاڑ ی کے نمبر اور ماڈل کی ایک دوسری گاڑی ان کے پاس آکر رکی تو حاجی امجد کو تشویش لاحق ہوئی تو انہو ں نے اس گاڑی والے کے پاس جاکر جب اس سے اس بابت پوچھا تو وہ ان سے الجھنے لگا اور پھر گالی گلوچ کرنے لگا ۔اور اپنے آپ کوپولیس افسران کا رشتہ دار بتا کر دھمکیاں دینے لگا ۔ جس پر حاجی امجد نے 15پر کال کر کے اس گاڑی کو تھانہ گلشن راوی میں بند کروا دیا ۔ پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا ۔ملک امجد علی نے اس بات پر گہری تشویس کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسی گاڑیاں کسی بھی تخریب کاری کے واقع میں استعمال ہو سکتیں ہیں ۔جب اس سلسلے میں تھانہ گلشن راوی کے SHO سے اس کا موقف لینے کے لیے رابطہ کیا تو اس نے کہا کہ ابھی تک کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا اور آپکو وجہ بتانا ضروری نہیں ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...