فیصل آباد ،ٹرینی طیارہ گرنے سے انسٹرکٹر اور ٹرینی جاں بحق
فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)فیصل آباد ایئرپورٹ میں شاہین ائیر لائن سینا ایئرکرافٹ دوران پروازفنی خرابی کے باعث چارلی ایریا میں گر کر تباہ ہو گیا جس میں انسٹریکٹر پائلٹ 28سالہ احمد حسن اور ٹرینی 16سالہ معاذ بن اسد جاں بحق ہو گئے بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر فیصل آباد کے علاقہ واقع ایئرپورٹ میں شاہین ایئرلائن کے طیارہ میں انسٹریکٹر احمد حسن ٹرینی معاذ بن اسد کو ٹریننگ دے رہے تھے کہ پرواز کرنے کے کچھ دیر بعد ہی طیارہ میں فنی خرابی ہو گئی جس پر ہنگامی طور پر لینڈنگ کے دوران طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس سے طیارہ میں سوار احمد حسن اور معاذ بن اسد جاں بحق ہو گئے۔