محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی کارروائی، 5ہزار گاڑیوں کی غیرنمونہ نمبرپلیٹس اتارلیں

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی کارروائی، 5ہزار گاڑیوں کی غیرنمونہ نمبرپلیٹس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپیشل رپورٹر ) ڈائر یکٹر جنرل پنجاب اکرم اشرف گو ندل کی ہدایات پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشین پنجاب کی جانب سے صو بائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں داخلی وخارجی راستوں سمیت شہروں کی اہم شاہراہوں پرناکہ بندی کر کے 5ہزار سے زائد گاڑیوں کی غیرنمونہ نمبرپلیٹس اتارلی گئیں جبکہ ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر200 گاڑیوں کے چالان کردیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائر یکٹر جنرل پنجاب اکرم اشرف گو ندل کی ہدا یا ت پر پنجاب بھر کے اضلاع گو جرانوالہ،سیا لکوٹ،گجرات،فیصل آ باد میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے افسران نے شہروں کے داخلی و خارجی راستوں سمیت شہر کی اہم شاہراہوں پرای ٹی اوکی سربراہی میں ناکہ بندی کرتے ہو ئے 2ہزار سے زائد جبکہ لاہور ریجن سی نے 3 ہزار سے زائد گاڑیوں کی غیرنمونہ نمبرپلیٹس اتارلیں اور ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر متعدد گاڑیوں کے چالان کرکے کاغذات بھی ضبط کر لیے گئے۔ناکہ بندی کے دوران سرکاری گاڑیوں ،ایمبولینس ،حکومتی اراکین سمیت ڈی جی پی ایچ اے کی گاڑی کی نمبرپلیٹ بھی اتار لی گئی۔ ڈائریکٹر ریجن سی محمدآصف کا کہنا ہے جب تک تمام گاڑیوں پر حکومت کی جانب سے جاری کردہ نمبرپلیٹس آویزاں نہ ہو جائیں کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ملک میں ہو نے والی دہشت گردی کی روک تھام کے حوالے سے بھی یہ کر یک ڈاؤن مثبت ثا بت ہو گا۔

مزید :

صفحہ آخر -