بحریہ ٹاؤن ہسپتال میں 22گونگے بہرے بچوں کے مفت آپریشن

بحریہ ٹاؤن ہسپتال میں 22گونگے بہرے بچوں کے مفت آپریشن
بحریہ ٹاؤن ہسپتال میں 22گونگے بہرے بچوں کے مفت آپریشن

  


لاہور(پ ر)بحریہ ٹاؤن ہسپتال میں مزید بائیس گونگے بہرے بچوں کے بچوں کے آپریشن کیے گئے،غر یب والدین ملک ریاض حسین کو دعا ئیں دیتے رہے۔ تفصیلات کے مطابقبحر یہ ٹاؤن ہسپتال لاہور میں4 سالسے جاری پروگرام کے تحت قو تِ سما عت و گو یا ئی سے محر وم بچوں کو کو کلئیر امپلا نٹ (Cochlear Implants)کے ذریعے مخصو ص آ لہ لگا نے کیلئے آ پر یشنزکے چوتھے دور میں مزید 22 بچوں کے آ پر یشن کئے گئے۔ بحر یہ ٹاؤن اس مہنگے ترین علاج کے تمام تر اخراجات خود برداشت کر رہا ہے اور اب تک 26 کروڑ روپے سے زا ئد کی خطیر رقم اس پروگرام پر خرچ کی جا چکی ہے ۔ واضح رہے کہ فی آ پر یشن7 1 سے 20 لاکھ روپے لا گت آ تی ہے اور آپر یشن کے 3 سے 6 ما ہ بعد یہ بچے مکمل طور پر نا رمل زندگی گزار نا شروع کر دیتے ہیں اور معاشرے کا فعال رُکن بن جا تے ہیں ۔بحر یہ ٹا ؤن لاہور ہسپتال میں کو کلئیر امپلا نٹ سر جری والے بچوں کیلئے پہلے ہی سپیچ تھراپی سنٹر بھی مستقل بنیا دوں پر قا ئم ہے ۔ جہاں سپیچ تھر اپی کے علا وہ بین الاقوامی معیارکا پو سٹ آ پر یٹو کئیر بھی کیا جا تا ہے ۔اس پروگرام سے مستفید ہونیوالے بچوں کے والدین بحریہ ٹاؤن اور چےئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں اور کو کلئیر ٹریٹمنٹ پروگرام کی کامیابی کے لئے ہمہ وقت دعا گو ہیں۔ لاہور سے مہوش طارق نے اپنے3 سالہ بیٹے کے بارے میں بتایا کہ میرا بیٹا محمد حسن بالکل بھی بول اور سن نہیں سکتا تھاہم اخبار میں بحریہ ٹاؤن ہسپتال کا اشتہاردیکھ کر جس میں ایسے بچوں کے مفت علاج کے بارے میں لکھا تھا، بحر یہ ٹاؤن ہسپتال گئے جہاں میرے بیٹے کا بالکل مفت علاج کیا گیا اب وہ مکمل طورپر بول اور سن سکتا ہے ہمیں ہر طرح کا بیک ریسپونس دیتا ہے۔ ہم تو بالکل ناامید ہو گئے تھے مگر ہم ملک ریاض صاحب کے بہت مشکور ہیں۔جنہوں نے میرے بچے کا مفت علاج کر کے اُسے ایک تندرست زندگی مہیا کی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...