ریجنل پاسپورٹ آفس پشاور کو افغان شہریوں کے ویزوں میں توسیع کا اختیار دیدیاگیا

ریجنل پاسپورٹ آفس پشاور کو افغان شہریوں کے ویزوں میں توسیع کا اختیار ...

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پاک افغان سرحد کی بندش سے پاکستان میں افغانیوں کی مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پاسپورٹ آفس پشاور کو افغان شہریوں کے ویزوں میں توسیع کا اختیار دیدیا۔ جمعہ کو وزیر داخلہ نے پاک افغان بارڈر کی بندش سے پاکستان میں افغانیوں کی مشکلات کا نوٹس لے لیا اور متعلقہ حکام کو افغانیوں کے ویزے سے متعلق مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیر داخلہ نے ریجنل پاسپورٹ آفس پشاور کو افغان شہریوں کے ویزوں میں توسیع کا اختیار دیدیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اقدام کا مقصد قانونی طریقے سے آئے افغان شہریوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

افغان شہری

مزید : صفحہ آخر


loading...