ہائیکورٹ کے افسروملازمین فیملی ممبرز ہیں ،سکیورٹی پر خصوصی نظر رکھی جائے ،چیف جسٹس

ہائیکورٹ کے افسروملازمین فیملی ممبرز ہیں ،سکیورٹی پر خصوصی نظر رکھی جائے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ عدالت عالیہ کے تمام افسر اور ملازمین کو فیملی ممبرز کی طرح سمجھتا ہوں، افسروں اور ملازمین کو بہتر سہولیات فراہم کی ہیں اور مستقبل میں بھی افسروں کیلئے پیکیج آ رہے ہیں، چیف جسٹس نے ریٹائر ڈہونیوالے ملازمین کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا ۔ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں لاہور ہائیکورٹ کے پانچ اعلی افسروں کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں چیف جسٹس سید منصور علی شاہ ، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ خورشید رضوی، ایڈیشنل رجسٹرار سکیورٹی عطاء الرحمان سمیت ہائیکورٹ کے سینئر افسروں نے شرکت کی، تقریب میں ہائیکورٹ کے ریٹائر ہونیوالے ایڈیشنل رجسٹرار سید مستنصر حسین شاہ ، ارشاد منور، ڈپٹی رجسٹرار خالد اختر شاہین، اسسٹنٹ رجسٹرار رئیس زمان اور توقیر خان نے بھی خصوصی شرکت کی، چیف جسٹس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے تمام افسراور ملازمین ایک خاندان کی طرح ہیں اور وہ تمام افسروں اور ملازمین کو فیملی ممبر کی طرح ہی سمجھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے تمام افسر اور ملازمین جانفشانی سے کام کرتے ہیں، یہی وجہ سے لاہور ہائیکورٹ بہترین ادارہ سمجھا جاتا ہے،افسروں اور ملازمین کی محنت کی وجہ سے ہی آج لاہور ہائیکورٹ ترقی کر رہا ہے، افسروں اور ملازمین کے الاؤنسز سمیت تمام مسائل حل کئے ہیں اور مستقبل میں بھی افسروں اور ملازمین کیلئے چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے، تمام افسر اور ملازمین موجودہ حالات کے پیش نظرسکیورٹی پر خصوصی نظر رکھیں۔
چیف جسٹس

لاہور (نامہ نگار خصوصی ) چیف جسٹس سید منصور علی شاہ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے اچانک لاہو رہائیکورٹ پہنچ گئے، چیف جسٹس نے جواں ہمت پر پولیس اہلکاروں کی تعریف کی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ خود واک تھرو گیٹس سے گزر کر سکیورٹی چیک کرتے رہے ۔ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے کل ہونیوالے انتخابات کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ اچانک لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے ہائیکورٹ کے مسجد گیٹ سمیت مختلف داخلی دروازوں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ خورشید رضوی، ایڈیشنل رجسٹرار سکیورٹی عطاء الرحمان نے سکیورٹی انتظامات پر چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کو بریفنگ دی،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں سے بھی بریفنگ لی، چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے پولیس اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی ڈیوٹی فراہم کرنے والے پولیس اہلکاروں پر عدلیہ سمیت پوری قوم کو فخر ہے، پولیس اہلکاروں کی سکیورٹی کی وجہ سے ججز ، وکلاء ، سائلین اور عوام خوف محسوس نہیں کرتے، سکیورٹی ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں کی جواں ہمت کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے، چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا کہ ہائیکورٹ بار کے انتخابات کیلئے سکیورٹی فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، رینجرز، ریسکیو، پولیس اہلکار، سنائپرز ، کوئیک ریسپانس فورس کے اہلکار ہائیکورٹ بار کے انتخابات میں وکلاء کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے موجود ہونگے،چیف جسٹس نے کہا کہ وکلاء کے الیکشن پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے خود رات گئے آیا ہوں تاکہ تسلی ہوسکے کہ فول پروف سکیورٹی میں کوئی کمی تو نہیں ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -