’’ہوپ ‘‘اپنے حق کیلئے ڈٹ گئی‘ حج کوٹہ تقسیم کافارمولا مستر د

’’ہوپ ‘‘اپنے حق کیلئے ڈٹ گئی‘ حج کوٹہ تقسیم کافارمولا مستر د

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) ہوپ نے ہائی لیول کمیٹی کی سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کا حج 2017ء کیلئے کوٹہ کی تقسیم کا 60 اور 40 فیصد رکھنے کا فارمولا مسترد کر دیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف بحال ہونے والا 20 فیصد کوٹہ سرکاری سکیم میں ڈالنے کیلئے بضد۔ تین سال پہلے کاٹا گیا 20 فیصد حج کوٹہ انہی کمپنیوں کا حق ہے جن کا کوٹہ کاٹا گیا تھا۔ ہوپ بھی اپنے حق کیلئے ڈٹ گئی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی زیر صدارت اسلام آباد میں حج پالیسی 2017ء کیلئے ہونے والے ہائی لیول کمیٹی کے اجلاس میں بعض امور پر اختلاف برقرار۔ سعودیہ سے اضافی حج کوٹہ ملنے کی صرت میں نئی کمیٹیوں کو کوٹہ دینے کی منظوری دے دی گئی۔ وزارت مذہبی امور ہارڈشپ کوٹہ اور وی آئی پی حج فلائٹ ختم کرنے کے حق میں جبکہ وفاقی وزیر ہارڈ شپ اور وی آئی پی فلائٹ کو سیاسی مجبوری قرار دیتے رہے۔ حتمی فیصلہ نہ ہوسکا۔ معلوم ہوا ہے ہائی لیول کمیٹی کے اجلاس میں حج پالیسی 2017ء کے لئے مجوزہ نکات زیر بحث آئے۔ بیشتر پر اتفاق کرلیا گیا اور کچھ پر دوبارہ کا غور کا فیصلہ کیا گیا۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اور سٹینڈنگ کمیٹی کے ذمہ داران نئی کمپنیوں کے حق میں دلائل دیتے نظر آئے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...