امن وامان یقینی بنانے کیلئے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامر س پنجاب نے سی سی پی اولاہور کو آج ریجنل آفس میں مدعو کر لیا

امن وامان یقینی بنانے کیلئے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامر س پنجاب نے سی سی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( اسد اقبال)صو بائی دارالحکومت میں امن وا مان کی غیر یقینی فضاء اور سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامر س پنجاب نے سی سی پی اولاہور کو آج ریجنل آفس میں مدعو کر لیا ہے جو شہر میں سیکیورٹی کی صورتحال پر صنعتکاروں اور تاجروں کووضاحت پیش کر یں گے ۔ ایک طرف فیڈرل بورڈ آف ریو نیو ٹیکس کو لیکشن میں اضافے کے لیے تاجروں کو تنگ کر رہی ہے اور دوسری طر ف شہریوں نے مارکیٹوں اور بازاروں میں رخ کم کر دیا ہے ۔ڈی ایچ اے سانحہ کے بعد لاہور کی بڑی اور تھو ک مارکیٹوں جن میں لبرٹی ، ڈیفنس ،انار کلی اور گلبر گ کی ملحقہ مارکیٹوں میں جیسے جن پھر گیا ہے اور کاروباری سر گر میاں ماند پڑنے سے تاجروں میں تشو یش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔واضح رہے کہ امن و امان کی غیر یقینی صورتحال اور دہشت گر دی کی لہر کے پیش نظرفیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اور لاہور چیمبر آف کامرس نے ہر قسم کی عوامی تقر یبات بند کر دی ہیں اور چیمبر ز میں ایگزیکٹو ممبر ان سمیت کمیٹیوں کے کنوینئر پر وگرام تر تیب دے سکیں گے جبکہ پارکنگ ایر یا کو بھی سیکیورٹی خدشات کے باعث بند کر دیا گیا ہے ۔ شہر میں چھائے دہشت گر دی کے بادل اور تجارتی مراکز میں ہو کا عالم ہو نے سے تاجر برادری میں تشو یش کی لہر دوڑ گئی ہے اور اس حوالے سے وفاقی فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کے نائب صدراورپنجاب کے ریجنل چیئر مین منظور الحق ملک نے آج سی سی پی او لاہور امین وینس کو فیڈریشن آفس بلا لیا ہے جو تاجروں اور صنعتکاروں کو لاہور میں دہشت گر دی کی لہر اور سیکیورٹی کی صورتحال کے بارے تفصیلی بر یفنگ دیں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈریشن کی جانب سے لاہور پو لیس کی اعلی قیادت کو اس بات پر امادہ کیا جائے گا کہ تجارتی مراکز ، مارکیٹوں اور بازارووں میں سیکیورٹی کو فو ل پروف اور اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کر تے ہوئے چوکیاں قائم کی جائیں تاکہ شہریوں اور تاجروں کے مال و جان کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے ۔

مزید :

صفحہ آخر -