پی ایس ایل فائنل کی ٹکٹوں کی بھاری ڈیمانڈ ‘ انتظامیہ پریشان

پی ایس ایل فائنل کی ٹکٹوں کی بھاری ڈیمانڈ ‘ انتظامیہ پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ایس ایل کے لاہور میں ہونے والے فائنل کی ٹکٹیں آج سے ملنا شروع ہوں گی جبکہ عوام کی طرف سے جوش و خروش اور ٹکٹوں کی بھاری ڈیمانڈ کے باعث پی ایس ایل انتظامیہ پریشان ہے کیونکہ ابھی تک ٹکٹوں کی چھپائی بھی شروع نہیں ہوئی۔ جمعے کا دن بھی بڑوں کی اٹھک بیٹھک میں گزر گیا۔ ایجنسیوں نے رپورٹس پیش کیں۔ سپر لیگ کے چیئرمین کی رانا ثناء اللہ کے بعد وزیر اعلیٰ سے بھی ملاقات ہوئی۔ ابھی تک ہر طرف سے سب اچھا ہے کی خبر ہے۔ تاہم، حتمی فیصلہ ہفتے کو متوقع ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -