پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کروا کر دنیا کو پاکستان کے سافٹ امیج کا پیغام دیا جائے: شہریوں کا ردعمل

پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کروا کر دنیا کو پاکستان کے سافٹ امیج کا پیغام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( سروے رپورٹ، اسد اقبال )دہشت گر دی کے ناسور سے گھبرانے والے نہیں پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کروا کر دشمن کے مذموم ارادے کو چکنا چور کرنا ہو گا ۔ پاکستان مخالف قو تیں ہمیں ڈرا دھمکا کر انٹر نیشنل کر کٹ کو ہم سے دور کر نا چاہتے ہیں لیکن ہم دشمن کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کروا کر دنیا بھر میں پاکستان کے سافٹ امیج کا پیغام پہنچایا جائے پاکستانی قوم غیر ملکی کھلاڑیوں کو لاہور میں خوش آمد ید کہتے ہیں اور یہ باآور کرواتے ہیں کہ زندہ دلان لاہور اپنی جان پر کھیل کر مہمانوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار صو بائی دارالحکومت کے شہریوں نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے عوامی سروے میں کیا جس میں سو فیصد شہریوں نے لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل کروانے کا فیصلہ اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پی ایس ایل فائنل میں شرکت کر نے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو "ہیڈ آف دی اسٹیٹ" کا درجہ دیا جائے ۔ پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے نیاز حسین لکھویرا، طاہر اصغر ، ذوالفقار چوہدری ، عمران مانی ، خواجہ شاہد ، خالد منصور ، عمران اسلم ، عابد چوہدری ، علی ، کامران ، وقاص مغل ، فیصل چوہان ، طارق چوہان ، وحید صدیق اور شکیل نے کہا کہ دہشت گرد اور پاکستان مخالف قوتیں چاہتی ہیں کہ پاکستان کا امن تباہ کیا جائے اور یہاں پر خوف کے بادل چار سو چھائے رہے اور انٹر نیشنل کرکٹ کے فروغ کو پاکستان میں روکا جائے تاہم دشمنوں کو ہوش کے ناخن لینے چائیے اور پتہ ہونا چائیے کہ ہم مسلمان ہیں پوری قوم ، پاک فو ج اور سیاسی پارٹیاں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں ہم دشمن کے مذمو م اارادوں سے گھبرانے والے نہیں زند ہ دلان لاہور خود کش دھماکے کے باوجو د گھروں سے باہر معمولات زندگی کے کاموں میں مگن ہیں نہ کہ گھروں میں خوف کی وجہ سے محصور ہو کر رہ گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہر صورت ہو نا چائیے جس میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات بنائے جائیں تاکہ دنیا بھر میں پاکستان کا سافٹ امیج ابھر سکے اور ملک دشمن قوتوں کو منہ کی کھانا پڑے کیو نکہ دہشت گر د یہ ہی چاہتے ہیں کہ پاکستان میں سپر لیگ کا فائنل نہ ہو تا کہ خوف کی فضا ء قائم رہ سکے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹر نیشنل کرکٹ کے فروغ کے لیے پاک فو ج ، سیاستدانوں اور پوری قوم کو دہشت گر دوں کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو نا پڑے گا ۔

مزید :

صفحہ آخر -