راولپنڈی میں پابندی کے باوجود بسنت منائی گئی، قاتل ڈور نے جانیں لے لیں

راولپنڈی میں پابندی کے باوجود بسنت منائی گئی، قاتل ڈور نے جانیں لے لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی ( ما نیٹر نگ ڈیسک) پابندی کے باوجود راولپنڈی میں دن دیہاڑے بسنت منائی گئی۔ انتظامیہ کی آنکھیں بند رہیں۔ دو موٹر سائیکل سوار خونی ڈور کا شکار ہو گئے جبکہ تھانیدار سوتے رہے۔ منچلے چھتوں سے سرعام ہوائی فائرنگ بھی کرتے رہے۔ آتشبازی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔پنجاب بھر میں بسنت پر پابندی عائد ہے لیکن راولپنڈی شہر میں دن بھر پتنگیں اڑتی اور گولیاں چلتی رہیں۔ پتنگوں کیساتھ قانون کی دھجیاں بھی اڑیں لیکن پولیس نہ آئی۔ راولپنڈی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات بھی پتنگوں کے ساتھ ہی ہوا میں اڑا دیئے۔گلے پر ڈور پھرنے سے مری روڈ اور ٹیپو روڈ پر دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ ایک ننھی بچی بھی شدید زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئی ۔وزیر اعلیٰ نے راولپنڈی میں پتنگ بازی سے ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور اے ایس پی اور ایس ایچ او صدر کو معطل کر دیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے اور صوبے میں پتنگ بازوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -