فوڈ اتھارٹی کے چھاپے، 9ہزار لٹر مضر صحت دودھ موقع پر تلف کر دیا

فوڈ اتھارٹی کے چھاپے، 9ہزار لٹر مضر صحت دودھ موقع پر تلف کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس رپورٹر )صحت مند پنجاب پروگرام کے تحت عوام تک معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فو ڈاتھا رٹی کی نا قص اشیاء خوردونوش بنانے اور بیچنے والوں کی چیکنگ جاری ہے۔اس سلسلے میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل اور ڈائریکٹر آپریشنز رافیعہ حیدر کی سر براہی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے مختلف شہروں میں ناقص دودھ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف مقامات پر ناکے لگا کر شہروں میں سپلائی ہونے والے دودھ کی چیکنگ کی گئی۔مختلف شہروں میں دودھ لے کر داخل ہونے والی 370گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی جن میں سے 333میں دودھ ٹھیک پاپا گیاجبکہ 37ٹیسٹ میں ناکام رہیں ۔ مجموعی طور پر 43 ہزار لیٹر دودھ چیک کیا گیا اور 8955 لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر آپرشنز رافیعہ حیدر نے بتایا کہ دودھ میں ملاوٹ کی جانچ کے تمام ٹیسٹ موقع پر کیے گئے۔ لاہور میں 1170 لیٹر ناقص دودھ موقع پر تلف کیا گیا جبکہ گوجرانوالہ میں 5455 لیٹر، فیصل آباد میں 560 لیٹرناقص دودھ موقع پر ضائع کیا گیا۔ علاوہ ازیں راولپنڈی میں 590 لیٹر اور ملتان میں 630 لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا۔اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین میگل نے کہا کہ صحت مند دودھ کی فراہمی کے لیے کیے گئے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کھلے دودھ کے علاوہ ڈبے والے دودھ کی بھی کڑی نگرانی کر رہی ہے اور اس حوالے سے وسیع پیمانے پر چیکنگ جاری ہے۔علاوہ ازیں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے رائیونڈمیں و اقع رحمت بیکر زاورمحمد اشرف بیکرز کوفوڈ لائسنس موجود نہ ہونے، کھانے پینے کی اشیاء پاؤں کی سطح پر تیار کرنے پر سربمہر، رائیونڈ سٹی میں واقع احمد بیکری کو سیل جبکہ مانگا منڈی میں واقع سلیم جمیل بیکرز کو25ہزار روپے جرمانہ کیا۔کوٹ لکھپت میں اتفاق فوڈ(نمکو پروڈکشن یونٹ)کو10ہزار روپے جرمانہ جبکہ36لٹراوور فرائڈ آئل موقع ضائع کر دیا۔ لیاقت آبادمیں حشمت فوڈکو 4ہزا روپے جرمانہ اور تقریبا 30لٹراوور فرائڈ آئل موقع پر ضائع کر دیا۔مزنگ اڈہ پر اجالہ ملک شاپ اور اچھاپہلوان ملک شاپ کو بالترتیب3،3ہزار روپے جرمانہ، دولوخورد میں پیپر ہاؤس (Pepper House)کو 7ہزار روپے، کچہ جیل روڈ پر رضوان بیکرز کو 3ہزار روپے جرمانہ، نقشبندی بازار میں رانا شفیق ملک شاپ کو 1500روپے جرمانہ کیا۔ شاہدرہ میں عرفان کریانہ سٹوراور منیر سویٹس ، شوکت کالونی میں شہباز کریانہ سٹور، بگی اینڈ جاوید پان شاپ، ماشاء اللہ پان شاپ، 786جنرل سٹوراور حافظ یاسر جنرل سٹور کو بہتری اور فوڈ لائسنس بنوانے کے احکامات جاری کیے۔نقشبندی بازار میں بسم اللہ ڈرائی فروٹ،حبیب ٹی سٹال، کشمیر سوپر سٹور اور اسد کریانہ سٹور کو بہتری کے لیے اور فوڈ لائسنس بنوانے کے لیے احکامات جاری کیے۔

مزید :

صفحہ آخر -